ایرانی آرمی چیف کے بیان پر پاکستان کا اظہار تشویش، سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری کے سرحد پار کارروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر پر واضح کیا کہ ایسے بیانات دونوں دوست اور برادر ملکوں کیخلاف تناؤ کا باعث بنیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کیخلاف ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے میں سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا لیکن ایسے بیانات سے دو طرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.