ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: جواد ظریف

انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹدیز میں ایران پاکستان تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات میں کشیدگی رہی ہے لیکن ہم نے ہمیشہ مضبوطی کے لیے کوششیں کیں۔ ہمارے تعلقات کی مضبوطی چاہنے والوں کی تعداد ان سے زیادہ ہے جو لوگ تعلقات میں کشیدگی چاہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران باہمی تعلقات، مثالی اور گہرے ہیں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کے جلد دور ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں برادر ممالک کبھی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہم کسی کو بھی ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ اس خطے میں داعش کی موجودگی ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسم امہ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.