ایزی پیسہ کی جانب سے بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے لین دین کی سہولت

کراچی(پ ر)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ایزی پیسہ کے ذریعے اپنے صارفین کو بایومیٹرک تصدیقی نظام (بی وی ایس) کے ذریعے لین دین کی آسان اور محفوظ سہولت فراہم کررہا ہے ، یہ نظام موبائل کے ذریعے رقم منتقل کرنے والوں کو مالیاتی معاونت کے پروگرام کے ذریعے فنڈز نکالنے میں آسانی اور سہولت فراہم کررہا ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک نے ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے ایزی پیسہ ایجنٹس کو مطلوبہ آلات کی فراہمی شروع کردی ہے ، اس وقت ایزی پیسہ کے ذریعے کیے جانے والے زیادہ تر لین دین اور رقوم کی تقسیم تیزی سے پھیلتے ہوئے بی وی ایس نیٹ ورک کے ذریعے کی جارہی ہے جو اب 45ہزار سے زائد ڈیوائسزپر مشتمل ہے ۔ ٹیلی نار بینک کے صدر اور سی ای او شاہد مصطفی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے بہت اطمینان بخش ہے کہ آج ایزی پیسہ کے ذریعے کی جانے والی رقوم کی تقریباً تمام لین دین اور تقسیم بایومیٹرک نظام کے ذریعے تصدیق شدہ ہے ،ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، بینک الفلاح لمیٹڈ کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا حصہ بنا ہے ، جس کے تحت پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹر اوپریبل فنانشل سروسز فراہم کی جائیں گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.