ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد:  تفصیلات کے مطابق، 33 کروڑ ڈالر صوبے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر خرچ کئے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق، اس مقصد کے لئے پشاور میں 26 کلو میٹر لمبی روڈ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے مطابق، منصوبے سے عوام کو سہولت اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں انفرا سٹرکچرز اور نجی شعبے کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اے ڈی بی 10 کروڑ ڈالر کا قرض بھی فراہم کرے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.