ایف بی آر کے افسروں نے طاقت صرف رشوت لینے کے لئے استعمال کی ہے۔ ایف بی آر کو تالا لگا دیں شرطیہ ریوینو 15 فیصد بڑھ جائے گا۔ ٹیکس ہولڈرزکو دبانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو گا۔ سراج قاسم تیلی۔ صنعتکار۔ گیس بحران سے صنعتکار کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ زبیر موتی والا۔ صنعتکاروں کی اسد عمر سے گفتگو۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کے دوران صنعتکاروں کی جانب سے ایف بی آر کے نچلے سطح کے افسران کو اختیارات دیئے جانے اور دیگر معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

صنعتکار سراج قاسم تیلی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایف بی آر میں نچلے درجے کے افسران تک طاقت منتقل کی گئی، جو انہوں نے رشوت لینے کے لیے استعمال کی’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگر ایف بی آر کو تالا لگا دیں تو شرطیہ 15 فیصد ریونیو بڑھ جائے گا’۔

سراج تیلی نے مزید کہا کہ ‘حکومت نے اب بھی ٹیکس مسائل حل نہ کیے تو ریونیو کسی صورت نہیں بڑھے گا، صرف ٹیکس دینے والے کو ہی دباتے رہے تو ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ ممکن نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے توجہ کی جائے’۔