ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی

بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*