ایل پی جی سیکٹر پر 2 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی:  ایل پی جی کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور مستقبل میں اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے وزارت پٹرولیم میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں، ایل پی جی پروڈیوسرز سمیت ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کو طلب کیا گیا۔ اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے اور اس شعبے پر 2 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمنپیاں فی کلو گیس پر 25 روپے کما رہی ہیں، اگر حکومت سبسڈی دے تو ایل پی جی کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پروڈیوسرز پر بھی 5 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس وقت ملک میں ایل پی جی کی سالانہ پیداوار ساڑے 6 لاکھ ٹن جبکہ درآمدات ساڑھے 5 لاکھ ٹن ہیں
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.