ایم کیوایم اختلافات: سندھ میں اپوزیشن جماعتیں فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک

 

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں بٹنے کے بعد سندھ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے سر جوڑ لیا اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا. اس ضمن میں‌ اپوزیشن پارٹیوں میں رابطے کی اطلاع ہے.

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گذشتہ چند برس سے شدید مشکلات کا شکار ہے. ماضی کے برعکس 2013 کے انتخابات کے بعد یہ جماعت نہ تو وفاقی حکومت کا حصہ بنی، نہ ہی صوبائی حکومت میں شامل ہوئی. فوجی آپریشن سے کیو ایم ایم کے عسکری ونگ کو شدید نقصان پہنچا.

پی ایس پی کی مظر میں‌ آمد کے بعد کراچی کی نمائندگی کی دعوے دار اس جماعت کی مشکلات بڑھنے لگے، کئی منحرف رہنما مصطفیٰ کمال کیمپ میں‌ شامل ہوگئے.بانی قائد کا 22 اگست کا بیان بھی پارٹی کے لیے بڑا دھچکا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم کا شیرازہ بکھرنا لگا.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*