ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس، 10 اہم رہنما طلب، ایف آئی اے

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے انسداد دہشت گردی ونگ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم رہنماؤں کیف الوریٰ، ڈاکٹرصغیر، شاہد، زبیر، طاہر، منظوراحمد، رؤف مغل، عمران، رفیق راجپوت اور کمال صدیقی کو طلب کرلیا ہے. طلب کیے گئے رہنماؤں پر چائنا کٹنگ، بھتہ اور دیگر ذرائع سے 2 ارب فنڈز اکٹھا کرکے ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرایا کرتے تھے جو ’کے کے ایف‘ کے ذریعے لندن سیکرٹیریٹ بھیجوائی جاتی تھی. ذرائع کے مطابق کیف الوریٰ نے 15 کروڑ سے زائد رقم، شاہد نے ایک کروڑ 40 لاکھ، ڈاکٹرصغیر نے 16 لاکھ 50 ہزار سمیت دیگر رہنماؤں نےبھی مختلف رقوم جمع کرائیں جو لندن میں وکلا کی فیس، سیکیورٹی کمپنی اور اخراجات پر خرچ ہوتی تھی.
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.