این اے 37: پی پی اُمیدوار فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

انتخابی دنگل میں مخالفین کا کھیل خراب کرنے کیلئے جوڑ توڑ کا کھیل شروع ہوگیا۔ این اے 37 میں پیپلزپارٹی کے تجربہ کار کھلاڑی فیصل کریم کنڈی کھلاڑی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اِسی حلقے سے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود بھی میدان میں ہیں۔

 

این اے سوات 3 میں ایم ایم اے نے شہبازشریف کا شو کامیاب کرانے کیلئے اپنے اُمیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا، اپنی جماعت کی پسپائی پر مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.