ایک اور پتنگ کاٹ گئی، ایم کیو ایم کے ندیم رضی پی ایس پی میں شامل

کراچی: مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کاٹ دی، ایم کیو ایم کے ندیم رضی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا لوگ ہمارے پیغام کو قبول کر رہے ہیں، ہر روز سیکڑوں لوگ ہمارے ساتھ مل رہے ہیں، دوسرے لوگوں کو بھی شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی حکومت بنائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کراچی میں حالیہ بارشوں میں 44 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں ہونے والی مردم شماری کو پہلی پریس کانفرنس میں مسترد کیا، مردم شماری میں بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ امصطفیٰ کمال نے کہا عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا، بار بار دھوکا کھائیں گے تو قصور اپنا ہو گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.