Breaking News

ایک سال اور گزر گیا مگر قومی کھیل ہاکی اپنی پہچان نہ بنا سکا

سال 2017 میں ہاکی فیڈریشن نے 5 ٹورنامنٹس میں کھلاڑی بھیجے مگر شاہین جیسے اڑان کرنا ہی بھول گئے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ورلڈ ہاکی لیگ، ایشیا کپ اور کینگروز کے دیس میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں نے 86 گولز کئے جب کہ گرین شرٹس محض 48 کر سکے۔

ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی رسائی بھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیموں کی تعداد بڑھنے سے ممکن ہو پائی۔ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے استاد بدلے، حنیف خان، خواجہ جنید اور فرحت خان بھی راحت نہ دلا سکے۔ جونیئر اور ویمن ٹیموں نے ایک ایک ٹورنامنٹ کھیلا مگر گولڈ میڈل کی چمک یہاں بھی نظر نہیں آئی۔

نئے سال کا آغاز ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ہورہا ہے جو فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved