’ایک ہزار روپے سے شروع کمپنی 6 لاکھ کروڑ کی مالک بن گئی‘

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کمپنی کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلائنس گروپ ڈھائی لاکھ افراد کا خاندان بن چکا ہے۔ 40 سال قبل دھیرو بھائی امبانی نے اس کمپنی کو صرف ایک ہزار روپے میں شروع کیا جس کے اثاثے آج 6 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ ریلائس کمپنی اب 28 ہزار شہروں، قصبوں اور 4 لاکھ گاؤں تک پہنچ گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی صرف ایک شخص کے ویژن کا نتیجہ ہے جو میرے والد دھیرو بھائی امبانی تھے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ہم نے جتنی ترقی کی ہے، وہ انہیں کی بدولت ہے۔ ریلائنس ان کے مضبوط کندھوں پر کھڑا ہے۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایک دور ایسا آیا جب میں دیوالیہ ہو گیا۔ قرض چڑھ گیا۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر انیل امبانی سے کیا تو انہوں نے مجھے اتنے زیادہ پیسے دینا چاہے جس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن میں نے ان سے پیسے نہیں لئے اور کچھ وقت بعد مجھے کام ملنا شروع ہو گیا اور میں بحران سے باہر آ گیا۔
This entry was posted in Busniess, اہم خبریں. Bookmark the permalink.