Breaking News

اے پی ایس کے شہید بچوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا،،مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے دلسوز واقعے نے پوری قوم کو دہشتگردی کی عفریت کیخلاف متحد کیا، معصوم بچوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، آخری دہشتگرد کےخاتمےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے کم سن شہید ہیں، ان کی قربانی سے پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ایک زبان ہو کر صف آرا ہوئی، دہشت گردی اسلام، پاکستان اورعوام کیخلاف دشمنوں کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں نے رنگ ونسل، مذہب و عقیدہ اور عمر کے امتیاز کے بغیر پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وژن پر اقدامات سے امن بحال ہوا، بحالی امن کیلئے فواج، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم اورنگزیب نے کہا شہداء کے لواحقین کے عزم و حوصلے قابل فخر ہیں، شہداء کے خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved