بابراعوان نے این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے 10 سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوگوں کا قتل دیکھا، اسٹیٹس کو توڑنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا وزیر دفاع نے بیان دیا کہ دفاعی اداروں میں خیریت نہیں ہے، پی ٹی آئی جاننا چاہتی ہے وہ کون سی خیریت نہیں ہے، کیا مودی کے ایجنڈے پر ایسا بیان دیا گیا، وزیر دفاع اپنے بیان کی وضاحت کریں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.