باجوڑ ایجنسی :چارمنگ بابڑہ میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

باجوڑ: باجوڑ ایجنسی میں چارمنگ بابڑہ کے قریب ہونے والے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ حادثے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو اور پولیس کو دی گئی جس کے بعد جائے حادثہ پر ریسکیو نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود تین مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.