بادبان الرٹ : دو سابق وزراء کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دئے گئے اور 15 اکتوبر کو گرفتاری کا حکم ۔ تفصیلات جانئے۔

بادبان رپورٹ : تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور 15 تاریخ کو گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کسی بھی اچانک گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے ضمانت کی پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں انہوں نے نیب اور ڈی جی نیب کو پارٹی ظاہر کیا۔لیکن عدالت نے وہ پٹیشن مسترد کر دی تھی۔