Breaking News

بادبان رپورٹ : سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران کا ائیر ہیڈ کواٹرز کا دورہ

بادبان الرٹ :  آج چئیر مین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع محمد اعظم خان سواتی نے کمیٹی کے دیگر ممبران کے ہمراہ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں کمیٹی ممبران کو مادر وطن کی فضائی حدود کی حفاظت کی خاطر پاک فضائیہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اعظم خان سواتی نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ قومی سلامتی میں نمایاں کردار کو بھی بے حد سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین فضائی قوت قرار دیا۔

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران میںلیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم ، انوارالحق کاکڑ، عبدُ ل رحمان ملک، خوش بخت شجاعت ، سجاد حسین طوری ، میر کبیر احمد محمد شاہی، محمد جاوید عباسی اور چوہدری تنویر خان شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved