بادبان رپورٹ : شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

FEDERAL MINISTER FOR FOREIGN AFFAIRS, MAKHDOOM SHAH MAHMOOD QURESHI WELCOMES HIS TURKISH COUNTERPART MEVLUT CAVUSOGLU AT MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS IN ISLAMABAD ON SEPTEMBER 14, 2018.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کا جلد اجلاس بلایا جائے گا۔

دفتر خارجہ میں ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوامی تعلق قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں ترکی نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، ترکی کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، مسئلہ کشمیر کا بھی بہترین حل چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک ہم منصب سے مذاکرات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان حال ہی میں طے کردہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اقتصادی شراکت بڑھانے، دوطرفہ تجارت کے معیار کو بڑھانے اور ایک دوسرے کو سہولتیں دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کے لیے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں شاہ محمود قریشی سے بے شمار موضوعات پر بات چیت ہوئی اور زیر بحث لائی گئی باتیں کامیابی کا سبب بنیں گی۔

بادبان رپورٹ 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*