بادبان سپورٹس بھارت کو شکست، پاکستان نے 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرایا، تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی کے فائنل کا میدان پنجاب سٹیڈیم میں سجا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان سپورٹس
بھارت کو شکست، پاکستان نے 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرایا،
تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی کے فائنل کا میدان پنجاب سٹیڈیم میں سجا۔

 پاکستان گرین اور بھارت کی ٹیموں میں ٹائٹل کیلئے جنگ ہوئی۔ پہلوانوں کے داؤ پیچ، پھرتی اور زور آزمائی نے شائقین کا بھی خوب لہو گرمایا۔

پاکستان گرین نے بھارتی سورماؤں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی پر قبضہ جمایا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایرانی ٹیم کو دھول چٹائی۔ آخر میں صوبائی وزیر کھیل نے فاتح پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔