بارشوں کے باعث مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح بڑھ گئی، ارسا

ابر رحمت برسنے سے دریاوں میں پانی کا بہاؤں بہتر ہونے لگا، ارسا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک اوپر آ گئی۔

ملک بھر میں باران رحمت برسنے سے مختلف ڈیموں میں پانی کا لیول بڑھنا شروع ہوگیا ۔ ارسا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تربیلا میں پانی کی سطح 9 فٹ اضافے سے 1397 فٹ ہو گئی جبکہ منگلا میں پانی کا لیول 20 فٹ اضافے سے 1076 فٹ اور چشمہ میں پانی کی سطح 1 فٹ اضافے سے 639 فٹ ہو گئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق دریاوں میں پانی لیول بڑھنے جانے سے فصلوں کو پانی کی فراہمی میں آسانی ہو گی اور اچھی فصل پیدا ہونے کی توقع ہے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.