انڈین میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ 84 سالہ رام مکھرجی کافی عرصہ سے بیمار تھے۔ انھیں 13 اکتوبر کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی طبعیت نہ سنبھل سکی۔ آنجہانی رام مکھرجی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے فلمسازوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ہم ہندوستانی اور لیڈر جیسی بڑی فلموں کی ڈائریکشن بھی دی۔ انہوں نے ہی 1996ء میں بننے والیبنگالی فلم بیار پھول اپنی صاحبزادی رانی مکھرجی کو ڈیبیو کروایا تھا۔ رام مکرجی ممبئی میں واقع مشہور فلمالایا سٹوڈیوز میں بانیوں میں سے تھے۔