بالی ووڈ اداکار موہت مرواہ دبئی میں دلہا بنیں گے

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار موہت مرواہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان کی شادی بچپن کی دوست اور ان کی گرل فرینڈ انترا موتی والا سے فروری میں دبئی میں ہوگی جس کیلئے تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہیں ۔

انترا موتی والا بالی ووڈ کی معروف فیشن ڈیزائنر ہیں اور کئی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں ۔ شادی کی تقریب کیلئے موہت نے انیل کپور ، سنجے کپور ، بونی کپور اور دیگر خاندان والوں کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں اور وہ سب دھوم دھام سے تیاریاں کر رہے ہیں ۔ موہت نے بالی ووڈ کی فلموں   فگلی    اور    راگ دیش    میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.