بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے ، منیبہ مزاری سے متاثر

معروف مصورہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں معذوری کے باوجود بلند اور قد آور شخصیت کی مالک اس خوبصورت فنکارہ نے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذہانت اور حوصلے سے بے حد متاثر کیا۔ منیبہ اور وویک اوبرائے کی یہ ملاقات ملایشیا میں ہوئی جہاں منیبہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مقررہ شریک تھیں،منیبہ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مقررہ شریک ہو کر معذوری کے خلاف اپنی جدوجہد سے آگاہ کر چکی ہیں۔ وہ 7 سال قبل ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں اس کے باوجود ان کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی اور معذوری کے بعد بھی وہ نہ صرف مصوری جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.