” باہو بلی 2” نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

بھارتی فلم   باہو بلی 2    نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، نو دن میں دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کما لئے ، اٹھائیس اپریل کو ریلیز ہوئی فلم   باہو بلی 2   نے پہلے دن سے ہلچل مچا رکھی ہے ۔ ان نو دنوں میں فلم نے تمام سابق ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ہندی ، تیلگو ، تمل اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوئی فلم نے بھارت میں آٹھ سو کروڑ روپے جبکہ اوور سیز دو سو کروڑ روپے کما لئے ہیں ۔ فلم میں پربھاش ، رانا ڈگبتتی ، انوشکا شیٹی اور تمنا نے اہم کردار کیے ہیں
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.