Breaking News

بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبر دیں گے، مفتاح اسماعیل

مشیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ نگران نہیں بلکہ موجودہ حکومت ہی پیش کرتے گی۔ ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ہمیں ملا، کام بھی ہم ہی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں مشیرِ خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کو بڑی خوشخبری دیں گے، دفاعی بجٹ بھی بڑھائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں اور عوامی حکومت کے بجٹ سے غریب آدمی کو بھرپور ریلیف ملے۔

دوسری جانب سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 25 فیصد اضافہ اور دو الاوئنس بھی ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہنگائی کیساتھ اب گھر چلانا بس میں نہیں، حکومت آخری بجٹ میں تو ان پر کچھ رحم کرے۔

دنیا فورم سرکاری ملازمین کی آواز بنا تو انہوں نے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے جینا محال کر دیا جس سے گھر چلانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں اور کارپوریشنز میں تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے اور مساوی پے سکیل لاگو کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved