‘بدقسمتی سے اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ عناصر بھارتی زبان بول رہے ہیں’

وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ عناصر پر برس پڑیں اور انہیں بھارتی زبان بولنے کا طعنہ بھی دے ڈالا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں بہترین وکیل کو چنا گیا، پاکستان کا مسئلہ ہے، ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہونی چاہئے، بدقسمتی سے کچھ عناصر بھارت کی بولی بول رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ابھی جیت اور ہار کا فیصلہ نہیں ہوا، عالمی عدالت نے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں دیا، پاکستان کی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم نے آئین و قانون کے ضابطوں کو پورا کیا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.