برطانوی پارلیمنٹ میں اب بھارت پوری طرح بے نقاب ہو چُکا ہے۔ 4 فروری کو ماحوم غیر معمولی تھا اور تمام دُنیا کے سامنے بھارتی مظالم بے نقاب ہو چُکے تھے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

میں نے 4 فروری کو برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز میں جو ماحول دیکھا وہ غیر معمولی تھا
ھندوستان جتنا مرضی چھپا لے سوشل میڈیا اسے بے نقاب کر دیتا ہے برطانوی پارلیمنٹ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں جو متفقہ قرارداد منظور ہوئی ان پر ہونے والے ظلم و استبداد کے خلاف جو آواز بلند ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہے
میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمینٹیرینز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس قرارداد کی توثیق کی
یہ پیغام ان کشمیریوں تک پہنچ چکا ہے اور وہاں سے جتنی بھی حریت قیادت ہے اس نے “مرحبا” کہا
میں برطانیہ کے کشمیریوں کو 4 فروری کی قرارداد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں


5 فروری کو پارلیمنٹ سکوائر کے سامنے جو ہزاروں لوگ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے جمع ہوئے تو سب کو پیغام دیا کہ برطانیہ کے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ضمیر زندہ ہیں