برطانیہ میں سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سے بھی کم

برطانیہ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت اس وقت ماسکو سے بھی کم ہے، جس نے گزشتہ رات کو برطانیہ کی پانچ سال کی سرد ترین رات بنا دیا۔ سرد موسم کے باعث ہزاروں اسکول بند ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں کو سفر میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.