برطانیہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سکائی نیوز کو انٹرویو۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں حق خودرادیت کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان آسیہ بی بی کے حقوق کا احترام اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔ اگر وہ پاکستان میں رہنا چاہتی ہیں تو ان کو ہر شہری کے برابر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تمام انٹرویو کی ویڈیو دیکھیں بادبان نیوز پر۔

بادبان رپورٹ
برطانیہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سکائی نیوز کو انٹرویو۔

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال روزبروز بگڑتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کمشنر اور اور ہاؤس آف کامنس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں بلند ہوتی جا رہی ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں حق خودرادیت کا وعدہ کیا تھا۔

اس وعدے کے تحت بھارت کو کشمیریوں کو خق خود ارادیت کا حق دے۔

کشمیری جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان اس کو تسلیم کرے گا۔

میں بھارت کے ساتھ نشست کرنے کو تیار ہوں۔

اور اس پروگرام کے توسط سے بھارتی قیادت کو دعوت دیتا ہوں۔

پاکستان میں قانون کی بالادستی اور جوڈیشری آزاد ہے۔

اور بے گناہوں کی آواز سنی جاتی ہے۔

ان کو انصاف کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔

پاکستان آسیہ بی بی کے حقوق کا احترام اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔

پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔

اگر وہ پاکستان میں رہنا چاہتی ہیں تو ان کو ہر شہری کے برابر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

افغانستان گزشتہ کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔

افغانستان کا ہر شہری افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے۔

ہمیں افغانستان کی بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

طاقت کے زور پر افغانستان میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا واحد ذریعہ مذاکرات سے سے سیاسی مفاہمت ہے۔