بلوچستان : دالبندین میں مسافر بس پر حملہ

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایک مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کو خودکش قرار دیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مسافر بس کے قریب آنے کی کوشش کی تاہم وہ بس سے کچھ فاصلے پر ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور نے جسے نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس تھی۔
لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

دالبندین ۔چینز کا  قافلہ سیندھک سے دالبندین آئر پورٹ کے لئے آ رہے تھے کہ   خودکش حملہ  آور اپنے کار انکی  گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور  موقع پر جابحق اور چینینز گاڑی میں  سوار ڈرائیور سمیت زخمی ہونے کی اطلاع مذید متعلقہ انتظامیہ اور ایف سی  اور پاک فوج کررہی ہیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*