بلوچستان سے راء کآ بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے اور پوسٹ انٹریشل کو

  • انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیئے را کا نیٹ ورک پکڑ لیا

    را نے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی طویل منصوبہ بندی کی جسے بے نقاب کر کے ناکام بنا دیا گیا

    بے نقاب کیئے گئے را کے پاکستان دشمن نیٹ ورک کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے زیر سرپرستی گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی گئی

    را کا ہدف یونیورسٹیوں کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینا تھا

    عبدالحمید خان کو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے،گلگت بلتستان میں دہشت گردی کرنے کی سرگرمیوں پر لگایا گیا

    را کے اشاروں پر عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو خطوط کے ذریعے گلگت بلتستان و دیگر جگہوں پر چھ مجوزہ ڈیموں کے لیئے مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے سے روکنے کی کوششیں کیں
    چیئرمین بی این ایف (حمید گروپ) عبدالحمید خان آف غذر کو را کی جانب سے 1999 میں نیپال لے جایا گیا

    بعد ازاں عبدالحمید خان کو نیپال سے بھارت منتقل کر دیا گیا

    بھارت میں را کے ایجنٹ کرنل ارجن اور جوشی نے عبدالحمید خان کو ہینڈل کیا

    عبدالحمید خان کو دہلی میں تھری اسٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا، بعد ازاں تین بیٹوں سمیت فیملی کو بھی بھارت منتقل کیا گیا

    عبدالحمید خان کے بچوں کو مختلف اسکولوں، کالجز میں مہنگی تعلیم دلوائی گئی

    1999 سے 2007 اور 2015 سے 2018 تک را نے عبدالحمید خان پر گیارہ سالوں میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی

    عبدالحمید خان کو تمام طرح کی بھارتی شناختی دستاویزات فراہم کی گئیں اور کاروبار کے لیئے سہولیات دی گئیں

    عبدالحمید کے بیٹوں کی تعلیم کو بھارت کے ساتھ یورپ میں بھی اسپانسر کیا گیا

    دو ہزار سات کے بعد عبدالحمید خان کو برسلز منتقل کرایا گیاتا کہ مختلف عالمی فورمز پر پاکستان مخالف تقاریر کر سکے

    را نے بی این ایف (حمید گروپ) کو گلگت بلتستان میں سرگرمیوں کے لیئے ایک ارب روپے کے لگ بھگ خطیر رقم بھی فراہم کی۔

    ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان ٹائمز میگزین کے ذریعے علیحدگی پسند سوچ کو ہوا دے رہی تھی

    را کے سالہا سال سے تشکیل دیئے گئے نیٹ ورک کو ناکام بنانے کے لیئے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے طویل اور صبر آزما منصوبہ بندی کی

    انٹیلی جنس اداروں نے “Op Pursuit” کے ذریعے بی این ایف کا مقامی نیٹ ورک پکڑا اور را کے منصوبے کو ناکام بنایا

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے بلورستان نیشنل فرنٹ (حمید گروپ) کا مقامی نیٹ ورک پکڑا گیا

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا

    آپریشن کے دوران بی این ایف کے 14 متحرک کارکن حراست میں لے لیئے گئے

    گلگت بلتستان میں سرگرمیوں کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں طلباء کو را عبدالحمید خان کے ذریعے اسپانسر کر رہی تھی

    ان سرگرمیوں میں بی این ایف کا اسٹوڈنٹ ونگ بلورستان نیشنل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن چیئرمین شیر نادر شاہی کی قیادت میں ملوث تھا

    شیر نادر شاہی راولپنڈی اور غذر میں مرکزی کردار تھا، عبدالحمید خان اور را سے ہدایات لیتا تھا

    شیر نادر شاہی بلورستان ٹائمز شائع کرتا تھا، 2016 میں عبدالحمید خان اور را کی مدد سے یو اے ای چلا گیا جہاں سے اسے نیپال منتقل کر دیا گیا
    پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بھرپور کوششوں کے ذریعے عبدالحمید خان نے 8فروری 2019 کو غیر مشروط سرنڈر کیا

    29مارچ کو شیر نادر شاہ نے بھی سرنڈر کر دیا

    شیر نادر شاہ کو یو اے ای سے را کی لیڈی ایجنٹ نے شکار کیااور نیپال لے جایا گیا

    اس سے پہلے کہ شیر نادر شاہ کو نیپال سے انڈیا لے جایا جاتا، کامیابی سے اسے پاکستان واپس لے آیا گیا