بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیا،کمانڈر سدرن کمانڈ

comd

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے ،صوبے کے محب وطن عوام نےفیصلہ کرلیاہے کہ وہ ڈر کر نہیں جئیں گے۔

کوئٹہ کینٹ میں پہلے بلوچستان قائد اعظم محمد علی جناح شوٹنگ مقابلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کمانڈر سدرن کا کہناتھا کہ بلاشبہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ نوجوان ہی خوشحال پاکستان کے پاسبان اور امین ہیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈکا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان خطے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ صوبہ تاریخ کےاہم دور سے گزررہاہے،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبے میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے،یہ پاکستان کامستقبل ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہناتھا کہ ملک دشمن قوتیں اپنی کوششوں میں مصروف ہیں،تاہم ہمیں مشترکہ طور پر دشمن کےوار کورد کرناہے،بلوچستان کےمحب وطن عوام نےفیصلہ کرلیاہے کہ وہ ڈر کر نہیں جئیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہم پر اس پاک سرزمین کاتحفظ لازم ہے،پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہےگا۔

 
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.