بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، بھاری اسلحہ برآمد

ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ بلوچستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایف سی نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کاروائیاں کیں، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی اس میں آر پی جی راکٹس، مائینز اور بارود شامل ہیں۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.