بلوچستان کے نوجوان کو روزگار نہ ملا تو گوادر بندرگاہ نہیں چل سکتی: شیخ رشید

صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس ملک کی ایئرلائن سمگلنگ کر رہی ہو، اس ملک میں نواز شریف جیسا حاکم ہوتا ہے، نواز شریف گوادر کے نام پر بھی دھوکہ دے رہا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بولے نواز شریف سن لو! بلوچستان کے نوجوان کو روزگار ملنے تک گوادر نہیں چل سکتا، پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پٹرول اور گیس بلوچستان ہے، ہم دنیا کی جنگوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے، جندال کے آنے پر نواز شریف نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آج دلی میں بلاجی کے مندر میں پرشاد بانٹی جا رہی ہے مگر کلبھوشن پر جشن منانیوالو! آج پنجابی، سندھی، پٹھان اور بلوچ متحد ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.