Breaking News

بچوں کا لاپتہ ہونا تشویشناک ہے،سمجھ نہیں آتا ناکام لیگ لاپتا بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کررہی:آصفہ بھٹو

asifa

کراچی(بادبان ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی پنجاب میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر حکومت پر برس پڑیں۔
جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 مہینے میں 900 بچے لاپتا ہوئے جو تشویش ناک بات ہے۔ریاست نے گمشدہ بچوں کو واپس لانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ناکام لیگ لاپتا بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کررہی۔شبہ ہے کہ بچوں کو اغوا کے بعد بیچا جاتا ہے یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے لاپتہ اور اغوا ہونے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved