بگ تھری سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا:شہریار خان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی میں بہت سرگرم تھے،بگ تھری کے خاتمے میں ششانک منوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے،آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی بگ تھری پربہت تنقید ہوتی رہی،بگ تھری سے پاکستان سب زیادہ متاثر ہوا،بھارت کے نہ کھیلنے سے ہمیں مالی نقصان ہوا، سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے،بی سی سی آئی پوری دنیا کا امیر بورڈ ہے۔ انہوں نے کہا آسٹریلیا اور انگلینڈ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی،آئی سی سی نے اپریل میں نیا آئیں پیش کیا جس میں بہت سی نئی چیزیں تھیں،بھارت اورسری لنکا نے آئی سی سی کے نئے آئین کی مخالفت کی،دونوں ملکوں نے آئی سی سی کے نئے آئین کے خلاف ووٹ دیا،بھارت نے بل کے فنانشل ماڈل کی بھی مخالفت کی،جون میں آئی سی سی کا نیا آئین فائنل ہو جائے گا
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.