بھارتی اداکارہ ریکھا سندھو کار حادثے میں ہلاک

ریکھا سندھو کی اچانک ہلاکت کی خبر سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق کناڈا ٹیلی وژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ ریکھا اپنے ساتھیوں ابھیشیک کماران، جیان کندرن اور رخشان کے ہمراہ چنئی سے بنگلور جار رہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک کے نیچے جا گھسی۔ ٹریفک حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریکھا سندھو موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریکھا سندھو کی لاش جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ریکھا سندھو کے ساتھ کار میں موجود دیگر افراد کی حالت کیسی ہے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.