بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے: وزیر خارجہ

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر بھارت کی خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزما لے، بھارتی آرمی چیف کا شک جلد دور کر دیا جائے گا   ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے اور ایسے بیانات کو غیرسنجیدہ نہ لیا جائے۔   واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جھوٹ قرار دیا تھا اور اس پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.