بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

 عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان سے غیر ملکی سفیروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں آج بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ آج عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ آج عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے، جہاں وہ عام انتخابات میں شاندار فتح پر عمران خان کو مبارکباد دینگے اور بھارتی وزیراعظم کا خصوصی بیان بھی پہنچائیں گے۔

اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی ۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی،ملاقات میں روسی سفیر نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ، چین، سعودی عرب، جاپان اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفراء نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور مبارکباد کا پیغام دیا تھا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.