بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں سے فائدہ اٹھایا:ایمان

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کیساتھ ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ اداکارہ و ماڈل نے کہا پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنیوالوں کو سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.