بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ‘ دو خواتین‘ ایک شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلاشبہ فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے‘ بھارت کی فائر نگ سے دو خواتین اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت کے مطابق بھارتی فورسز نے آج بروز اتوار لائن آف کنٹرول پر واقع بٹل‘ گرم چشمہ اور کھوئی رتہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ زخمی ہونے والی خواتین کی عمریں 36 سال ( مسز نگینہ ) اور 24 سال (صبا آزاد) بتائیں گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا یا جس میں بھارتی افواج کا بھاری نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.