بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز متعارف

کراچی (بادبان نیوز ) نگراں حکومت نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے “ایمنسٹی اسکیم” کے تحت ڈالر بانڈز متعارف کرا دیئے۔ بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں کو اپنے نقد اثاثے ظاہر کرنے کے لئے زیادہ باگ دوڑ کی ضرورت نہیں۔وفاقی کابینہ نے ” ٹیکس ایمنسٹی سکیم ” کے تحت ڈالر بانڈز کی منظوری دے دی ہے، اب بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے اثاثوں کے بدلے ڈالر بانڈز خرید سکتے ہیں، بانڈز کی خریداری کی صورت میں رقم خود بخود ظاہر ہوجائے گی، ڈالر بانڈز پرسالانہ منافع بھی دیا جائے گا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے ڈالر بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، توقع ہے کہ کئی افراد اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ڈالر بانڈز کی خریداری کریں گے جس سے ایک طرف تو معیشت کو دستاویزی کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ سرکار کو مناسب آمدن ہونے کا بھی توقع ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*