Breaking News

بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ کی جائے گی

ندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئیں گے۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔

پاکستان روانگی سے پہلے کلثوم نواز کی نماز جنازہ  لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز سے لاہور روانہ کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved