تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

فیصلے کے مطابق کمیٹی وکلا اور فریقین کی موجودگی میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گی ، فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ 19 مارچ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔ تحریک انصاف نے کمیشن میں جمع کرائی گئی غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہ کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سنایا، اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور موجود نہیں تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.