پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کرنے کے عدالتی فیصلے کو حق کی فتح قرار دیدیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازِسرنو تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقدمے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ قرارداد میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی ازِسر نو تفتیش کیلئے پاناما طرز کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔