تحریک انصاف کا سونامی آج کوئٹہ سے ٹکرائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں عمران خان کی جانب سے کئی اہم اعلانات متوقع ہیں ۔جلسے میں مقامی قیادت کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے ۔آج کے جلسے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی اپنی مستقبل کی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے آج کوئٹہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں 5 سال کے وقفے کے بعد کسی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کارکن انتہائی پرجوش ہیں ۔تحریک انصاف نے جلسے کیلئے ایوب سٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے ۔ جلسے کیلئے سٹیج کو سجایا جا رہا ہے اور گرائونڈ میں پارٹی پرچموں اور خیرمقدمی بینروں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.