تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ تمام افراد مزدور تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے گاؤں عبدالرحمان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا۔ آئی ایس پر آر نے بتایا کہ ایف سی کا دہشت گردوں سے مقابلہ اس جگہ ہوا جہاں سے گزشتہ روز 15افراد کی لاشیں ملی تھیں، یہ علاقہ بلیدہ کے 20 کلومیٹرمغرب اور25 کلومیٹرشمال میں ہے، واقعے کی جگہ پر کالعدم گروپ بلوچستان لبریشن کےدہشتگرد موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد یونس توکلی بی ایل ایف کے 8 بڑے کمانڈرز میں سے ایک تھا اور گزشتہ دنوں مارے گئے 15 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.