Breaking News

تصویری جھلکیاں: ملک بھر میں لوگ زینب کے لیے انصاف مانگنے سڑکوں پر آ گئے

زینب زیادتی و قتل کیس کے خلاف ملک بھر میں عوام احتجاج کر رہی ہے اور حکومت سے زینب کے لیے انصاف مانگ رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس فار زینب ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

سات سالہ زینب کی لاش چند دن پہلے زکی اڈا کے قریب ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی۔

زینب کو ایک ہفتے پہلے روڈ کوٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔ زینب کے والدین عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ زینب کے اس دردناک قتل کے بعد ملک بھر میں لوگ غم و غصے کی کیفیت میں ہیں اور زینب کے لیے انصاف حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ذیل میں دی گئی تصاویر میں لوگوں کا زینب کے لیے کیے جانے والا احتجاج دیکھیں۔


طالب علم زینب کے لیے انصاف حاصل کرنے کے لیے نعرے لگا رہے ہیں۔


وکلاء حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔


لیبر فیڈریشن آف پاکستان کے مظاہرین فیصل آباد میں زینب زیادتی و قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


طلباء اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین اسلام آباد میں زینب زیادتی و قتل کیس کے حوالے سے نعرے لگا رہے ہیں۔


قصور میں لوگ زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


قصور میں ایک احتجاج کے دوران لوگ ٹائر جلا رہے ہیں۔



قصور میں ایک احتجاج کے دوران ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے۔


سیاسی و سماجی راہنما کراچی میں نمائش چورنگی میں زینب زیادتی و قتل کیس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


کراچی میں نمائش چورنگی میں زینب کی علامتی قبر بنائی گئی ہے۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نیشنل پریس کلب کے باہر بینرز اٹھائے احتجاج کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved