تنخواہ کی ادائیگی بینک سے ، اوور ٹائم الاؤنس سیلری سے دوگنا

اسلام آباد:    قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں کم از کم اجرت آرڈیننس1961میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔بل کے تحت ملازم کی تنخواہ کا اجرا بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنا لازمی ہوگا ، اوور ٹائم سمیت تنخواہ و دیگر الاؤنسز اوتھ کمشنر کے باضابطہ دستخط شدہ تحریری معاہدے کے ذریعے ادا ہوں گے ، خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید اور5ہزار روپے جرمانہ عائد ہو سکے گا، بینک اکاؤنٹ سے ہٹ کر تنخواہ کی ادائیگی ممنوع ہو گی ،ملازمین کے اوقات کار 6سے 8گھنٹے سے زائد نہیں ہوں گے ،اوور ٹائم الاؤنس تنخواہ سے دوگنا ہو گا،خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید اور5ہزار روپیہ جرمانہ عائد ہو سکے گا،جرمانے کی رقم میں سے ایک چوتھائی رقم ملازم کو ادا کی جائے گی
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.